
میانوالی کے ابھرتے ہوۓ ممتاز فوک گلوکار عابد شہزاد نیازی کے نئے سرائیکی گیت ،، کالے کپڑے ،، کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ مکمل ہو گئی اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کا یہ نیا گیت اپنا ایک منفرد انداز اور دھن سے آراستہ کیا گیا ہے جس میں معروف شاعر منیر شہاب کا کلام شامل ہے موسیقی امید وٹو نے دی ہے ریکارڈنگ بابو جی اسٹوڈیو میں کی گئی ہے خصوصی تعاون ایم اختر ہاشمی کا شامل ہے امید ہے کہ موسیقی سے دلچسپی رکھنے والے افراد اس کو ضرور پسند کریں گے انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے پہلے بھی ان کے کئی گیت مقبول ہو چکے ہیں سوشل میڈیا اور عابد شہزاد آفیشل یو ٹیوب چینل سے یہ گیت 2 اگست کو ریلیز ہونے جا رہا ہے