ضلع جہلم کے تمام تھانوں میں جدید سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا عمل مکمل کر لیا گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرتھانہ کلچر میں مثبت تبدیلی اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لیے اہم مقامات کو جدید مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک کیا گیا ہے، جن میں ایس ایچ او روم، تفتیشی افسران کے دفاتر، حوالات، محرر آفس، فرنٹ ڈیسک اور انتظار گاہ شامل ہیں،
ان کیمروں کے ذریعےسائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ رویے کی نگرانی ممکن ہو گی،ایف آئی آر کے اندراج اور تفتیشی عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا،حوالات میں موجود ملزمان کی سیکیورٹی اور قانونی تقاضوں کی پاسداری کی مؤثر مانیٹرنگ ہو گی