جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیا
ایس ایس جی کمانڈو علی عمران ابھی چھٹی گزار کر واپس گئے
شہیدوں کی دھرتی جہلم کا ایک اور سپوت وطن پر قربان ہوگیا۔ جناح ٹاؤن ویسٹ کالونی کے رہائشی ایس ایس جی کمانڈو علی عمران بلوچستان کے علاقے تربت میں شہید ہوگئے۔شہید علی عمران تین بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے۔ اہلخانہ کے مطابق وہ آٹھ ماہ قبل شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور 14 ستمبر کو چھٹی ختم ہونے پر یونٹ واپس گئے تھے۔علاقے میں شہادت کی خبر پہنچتے ہی فضاء سوگوار ہوگئی۔ لوگوں کی بڑی تعداد شہید کے اہلخانہ سے تعزیت کے لیے پہنچ رہی ہے
