شاہ باغ (نمائندہ پنڈی پوسٹ) گزشتہ ہفتہ کلرسیداں کے نواحی گاؤں موہڑہ پھڈیال میں منعقد ہونے والے تین اوپن والی بال پلیئر ٹورنامنٹ شاندار کارکردگی کی بنیاد پر شاہین والی بال کلب ساگری نے جیت لیا۔ شاہین والی بال کلب کے کپتان سید رضی شاہ کاظمی ہیں جبکہ بطور اوپن پلیئر مصطفے ڈرون،سلمان خان اور باقر یزمان ٹیم کا حصہ تھے۔ اس شاندار کامیابی پر چوہدری علی حسین، چوہدری نجف علی، چوہدری قاسم علی اور چوہدری حیدر علی نے شاہین کلب کو مبارکباد دی اور امید کا اظہار کیا کہ آئندہ ٹورنامنٹوں میں بھی شاہین کلب رضی کاظمی کے زیر قیادت کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھے گا