راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا تھانہ مورگاہ کے علاقے میں گزشتہ رات واردات کے دوران فائرنگ سے تین شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعہ پر نوٹس,ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب، ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم،ابتدائی اطلاعات کے مطابق واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے خاتون سمیت تین شہریوں کو زخمی کیا گیا،واقعہ کی اطلاع پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب،ایس پی پوٹھوہار پولیس نفری کے ہمراہ فوری موقعہ پر پہنچے،ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایس پی آپریشنز کی زیر نگرانی سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،علاقے میں مکمل ناکہ بندی کی گئی ہے،فرانزک ٹیموں کو طلب کرکے موقعہ سے شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں،سیف سٹی کیمروں سمیت دیگر سی سی ٹی وی کیمروں سے ملزمان کی شناخت اور تلاش جاری ہے،ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔