راولپنڈی(اویس الحق سے) سیاحتی مقام مری میں سٹی ٹریفک پولیس کےسینئر ٹریفک وارڈن محمد حفیظ نے غیر قانونی اسلحہ سمیت ایک شخص کو گرفتار کر کہ تھانہ مری کے حوالے کیا جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوے غیر قانونی اسلحہ گاڑی میں رکھنے پر مقدمہ درج کر لیا۔
اسطرح سینئر ٹریفک وارڈن محمد حفیظ انچارج جھیکاگلی سیکٹر نے دوراں ڈیوٹی کالے شیشے اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ پر ایک گاڑی کو روکا تو ڈرائیور گاڑی بھاگنے لگا جس پر ٹریفک وارڈن نے بڑی مہارت سے گاڑی کو روکا اور اس کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کے لئے کاغذات طلب کیے تو ڈرائیور نے ایک بندوق سائیڈ پر کرتے ہوئے کاغذات دئیے جس پر ٹریفک پولیس آفیسر نے گن کے لائسنس کے بارے میں پوچھا تو اس نے ایک جعلی اسلحہ لائسنس دکھایا۔
سینئر ٹریفک وارڈن محمد حفیظ نے تھانہ مری سے ڈیوٹی آفیسر کو بلا کر اس شخص کو گاڑی سمیت حوالے کر دیا اور قانونی کاروائی کرنے کے لئے کہا جس پر تھانہ مری میں مقدمہ درج کر لیا گیا اور تفتیش جاری ہے۔
عوامی حلقوں نے سینئر ٹریفک آفیسر محمد حفیظ کی کارکردگی کو ہمیشہ کی طرح زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے ان کو انعام سمیت سنیارٹی کی بنیاد پر فوری ترقی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔