سونا عالمی و مقامی مارکیٹوں میں مزید سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت بھی کم

کراچی(پنڈی پوسٹ نیوز) سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج کمی واقع ہوگئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز سونے کی قیمت میں 8 ڈالر فی اونس کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 148 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوگئی، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 336 روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 74 ہزار 945 روپے ہو گئی۔سونے کی قیمتوں کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 20 روپے کی کمی سے 6 ہزار 558 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 17 روپے کی کمی سے 5 ہزار 622 روپے کی سطح پر آگئی۔