(پنڈی پوسٹ نیوز)نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے سندھ سے تعلق رکھنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ سندھ میں نئے انتظامی یونٹس بننے چاہئیں، اس سےعوامی مسائل جلد حل ہوں گے، اندرون سندھ میں بجلی، پانی، گیس، سڑکیں اور ہسپتال جیسی بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں۔
شہری کے مطابق صوبائی حکومت نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا، نہ سڑکیں بنیں، نہ ہسپتال اور نہ ہسکول قائم ہوئے، اگر نئے یونٹس بنتے ہیں تو نئے سسٹم میں مہنگائی میں بھی کمی آئے گی، نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کی سہولیات عوام کو میسر آئیں گی۔نئے انتظامی فریم ورک سے وسائل کی منصفانہ تقسیم ممکن ہوگی اور سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے گی۔