لاہور(پنڈی پوسٹ نیوز)وقت پر کھانا نہ دینے پر سفاک شخص نے بیوی اور 3 بیٹیوں کو کمرے میں بند کر کے آگ لگا دی۔
لاہور کے علاقے شاہدرہ میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث بیوی شوہر کو وقت پر روٹی نہ بنا کر دے سکی، جس پر طیش میں آکر سفاک شوہر نے بیوی اور تین کمسن بیٹیوں کو کمرے میں بند کر کے آگ لگا دی۔ آگ لگنے سے ماں اور تینوں بچیاں شدید جھلس گئیں جنہیں تشویشناک حالت میں میو ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.