سعودی عرب نے وزٹ ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد زائد قیام کرنے کی اطلاع نہ دینے پر سخت سزاؤں کا اعلان کر دیا ہے۔
سعودی پبلک سکیورٹی کا کہنا ہے کہ وزٹ ویزے کی میعاد ختم ہونے پر وزیٹر کے اوور سٹے کی اطلاع نہ دینے پر 50 ہزار ریال تک جرمانے اور چھ ماہ تک قید کی سزا ہو گی۔