سرویکل کینسر سے بچاؤ کی قومی ویکسنیشن مہم کے حوالے سے کمپین کے معتلق آگاہی سیشن کا انقعاد

کلر سیداں (یاسر ملک) سرویکل کینسر سے بچاؤ کی قومی ویکسنیشن مہم کے حوالے سے یونین کونسل کے مختلف گورنمنٹ اور پرائیوٹ سکولوں میں آنے والی HPV کمپین کے معتلق آگاہی سیشن کا انقعاد کیا گیا۔جس میں یونین کونسل انچارج محمد عثمان CDC کی نگرانی میں لیڈی ھیلتھ ورکرز نے سکولوں میں جا کر ویکسین کے بارے میں بتایا یہ ویکسین 9 سال سے14 سال تک کی عمر کی بچیوں کو کینسر سے بچاؤ کے لیے لگے گی۔ اس سیشن میں سکولوں میں پرنسپل اور کلاس ٹیچر نے اچھے طریقے سے کمپین کا انقعاد کروایا۔ کمپیین 15 ستمبر سے 27 ستمبر تک ھے ایک ٹیم THQ ھسپتال کلر سیداں میں بیٹھے گی جو ان بچیوں کو سرویکل کینسر کے بچاؤ کے ٹیکے لگاۓ گی جن کی عمر 9سے14 سال ھو گی۔اسی طرح فیلڈ کے لیے دو ٹیمیں ھیں جو روزانہ اپنے اہداف کے مطابق سکول اور گاؤں میں جایا کرے گی۔