بیسٹ وے سیمنٹ کپمنی کے مالک محمد انور پرویز 15 مارچ1935 کو راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان کے گاؤں تھاتھی کے زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئے۔ میٹرک کے بعد فارمن کرسچن کالج میں تعلیم حاصل کی۔1956 میں وہ 21 سال کی عمر میں برطانیہ چلے گئے۔ انہوں نے اپنا کیریئر بس کنڈکٹر کے طور پر شروع کیا اور بعد میں بس ڈرائیور بن گئے۔وہ پورا ہفتہ ڈبل شفٹوں میں کام کیا کرتے تھے۔ 1963 میں انہوں نے مسلم کمیونٹی کیلئے لندن کے ارلز کورٹ میں اپنا پہلا (کریانہ) اسٹور قائم کیا۔بیسٹ وے گروپ کی بنیاد 1976 میں رکھی۔بیسٹ وے سیمنٹ کاپہلا کارخانہ ٹیکسلا اور دوسرا چکوال میں لگایا گیا۔ سنڈے ٹائمز کے مطابق2020 میں انور پرویز کی مجموعی مالیت 3.1 بلین ڈالر تھی۔ جس نے انہیں برطانیہ میں سب سے امیر پاکستانی نژاد برطانوی بنا دیا۔سر انور پرویز کو 1992 میں آرڈر آف دی برٹش ایمپائر اور 1999 میں نائٹ بیچلر بنایا گیا۔ 2000 میں پاکستانی قوم کیلئے انکی خدمات پر حکومتِ پاکستان نے ہلالِ پاکستان سے نوازا۔
گلدستہ 21اکتوبر2023