سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے راولپنڈی پولیس کے 62 افسران کو پروموشن رینک لگا دیئے گئے۔آئی،جی،پنجاب

راولپنڈی(اویس الحق سے)پنجاب پولیس کی تاریخ کے سب سے بڑے پروموشن بورڈ میں گذشتہ دنوں مختلف اضلاع کے 406 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر عہدے پر ترقی دی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی،جی،پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ‘محفوظ پنجاب ویژن’ کے تحت سی،سی، ڈی،رائٹ مینجمنٹ پولیس سمیت نئے پولیس یونٹس کے قیام سے ہزاروں نئی آسامیاں اور ترقیاں ممکن ہوئیں۔

امن کے قیام،جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے پنجاب پولیس کی بھرپور سرپرستی پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، صوبائی کابینہ کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

آئی ،جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے پولیس کے ہیومن ریسورس، لاجسٹکس، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ کی فراہمی کیلئے بھرپور مالی معاونت فراہم کی۔ ٹورازم، سائبر پولیس ونگز کے قیام کے ذریعے سینکڑوں نئی آسامیاں پیدا اور مزید پروموشنز ہوں گی۔تمام پروموشنز، ویلفئیر اقدامات کے بدلے میں پاکستانیوں کی بے لوث خدمت یقینی بنائیں۔