راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سابقہ ایس ایچ او تھانہ چکری طیب ظھیر بیگ کی جانب سے ڈیڑھ لاکھ روپے زبردستی ہتھیانے خلاف شہری نے آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کو درخواست دے دی، ایس پی صدر نبیل احمد کھوکھر انکوائری افسر مقرر، طیب ظھیر بیگ نے شہری کو مقدمے میں ملوث کرنے کی دھمکیوں سمیت کئئ گھنٹے حبس بے جا میں رکھتے ہوئے گاڑی کلیئر کرنے کے عوض ڈیڑھ لاکھ روپے ہتھیا لیے تھے، سابقہ ایس ایچ او چکری طیب ظھیر بیگ خلاف کارروائی کا مطالبہ ، آر پی او راولپنڈی کو درخواست میں سکھو مندرہ سے تعلق رکھنے والے شہری چوہدری محمد عمران احمد نے موقف اختیار کیا کہ سوزوکی پک اپ گاڑی RIS-6400خرید ہے جو ڈرائیور عامر شہزاد کے حوالے کر رکھی ہے، یکم اپریل کو تھانہ چکری میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل عمران نے کال کی مذکورہ گاڑی چوری کی ہے جوکہ پکڑی گئی ہے کیا یہ گاڑی آپ کی ہے، میں نے کہا میرے پاس مکمل کاغذات موجود ہیں جو لے کر تھانہ چکری گیا، جو دیکھ کر انہوں نے کہا کہ گاڑی خرید کا اشٹام پیپر دکھاؤ جو میرے پاس موجود نہ تھا، جس کی وجہ سے ہیڈ کانسٹیبل عمران نے ہمیں تھانہ میں بٹھا لیا، جہاں نعیم اے ایس آئی بھی موجود تھا، نے مقدمے میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او نے گاڑی کلیئر کے 06 لاکھ روپے مانگے ہیں، بڑی مشکل سے ڈیڑھ لاکھ روپے میں بات فائنل کی،80 ہزار روپے اے ٹی ایم سے نکلوائے جبکہ 70 ہزار دوسرے دن روبرو گواہان راجہ تنویر افضل، ملک شکیل کے سامنے دیئے،جو ایس ایچ او طیب ظھیر بیگ، اے ایس آئی نعیم اور ہیڈ کانسٹیبل عمران نے وصول کرکے گاڑی کے کاغذات حوالے کیے اور کہا کہ گاڑی کی سپرداری کروا لو جو اب عدالت سے سپرداری کروا لی ہے، ایس ایچ او طیب ظھیر بیگ اور دیگر اہلکاروں نے سخت زیادتی کی ہے، انکے خلاف رشوت لینے پر سخت کارروائی کرتے ہوئے مجھے رقم واپس دلوائی جائے۔ چوہدری عمران الیاس نے چکری میں آر پی او راولپنڈی کی کھلی کچہری میں پیش ہوکر اپنی گذارشات پیش کی، آر پی او راولپنڈی نے ایس پی صدر راولپنڈی نبیل احمد کھوکھر کو انکوائری افسر مقرر کرتے ہوئے معاملے پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
اہم خبریں
اسلام آباد میں غیرملکی وفود کی آمد کے موقع پر ڈیوٹی سے غائب پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن، 2 اے ایس آئی سمیت 12 اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔
مون سون بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ اور کوٹلی ستیاں کے نظر انداز متاثرین
اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں سیدہ زینب حسین کی پریس کانفرنس
شہید گر وپ کیپٹنعاصم طارق مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
محکمہ موسمیات کا ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری.
ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی تجہیز و تکفین کا آغاز 4 جولائی سے 9 جولائی تک جاری رہنے کا اعلان
ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد میں پولیس اہلکار بن کر پمز اسپتال آنے والوں کو لوٹنے والے گرفتار
سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد 26 نومبر احتجاج کا مقدمہ آخری مرحلے میں داخل
جموں 6 میں تحریک انصاف کے بائیکاٹ کے بعد عبدالخطیب چودھری کی حمایت میں اضافہ.