عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان پر پریس کانفرنس کےدوران دو خواتین نے انڈا مار دیا پولیس نے گرفتار کرلیا۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)سابق وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی بہن علیمہ خان کو انڈا مارنے کا واقعہ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے قریب داہگل کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کے دوران پیش آیا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ علیمہ خان آرام و سکون کے ساتھ پریس کانفرنس میں موجود رہے اور تمام کارکنوں کو صبر کا درس دیتی رہیں۔وہاں موجود سابق ایم،پی،ایز اور دیگر رہنماؤں نے اپنے غصے کا اظہار بھی کیا جنہیں علیمہ خان خاموش کرواتی رہیں اور یہ کہتی رہیں” کہ کوئی بات نہیں”۔علیمہ خان کے چہرے پر تھوڑا سا بھی غصہ نہیں دیکھا گیا۔

دوسری جانب انڈا مارنے والی خواتین بھی واقعے کے فوری بعد فرار ہوکر اپنی گاڑی میں جابیٹھیں، تاہم پی ٹی آئی کے کارکنوں نے گاڑی روک لی اور پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایسے میں خیبر پختونخوا سے آل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈ الائنس اور آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے افراد اپنے مطالبات کے سلسلہ میں احتجاج کرنے راولپنڈی آئے ہوئے تھے۔

پولیس زرائع کے مطابق خواتین نے سوالات کے جواب نہ دینے پر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے علیمہ خان پر انڈا پھینکا،

پولیس نے دونوں خواتین کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کردیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری میں ایسا واقعہ پیش آنا ایک سوالیہ نشان ہے جسے ہم ایک سوچی سمجھی سازش بھی کہہ سکتے ہیں،پی،ٹی،آئی رہنماؤں نے انڈا پھینکنے والی دو خواتین اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کی اپیل کرتے ہوئے سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے۔