سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری طارق کی 71ویں سالگرہ کا اہتمام

چوکپنڈوڑی( نمائندہ پنڈی پوسٹ) چوہدری طارق محمود کی 71ویں سالگرہ ٬ کیک کاٹا گیا٬ پرتکلف ضیافت کا اہتمام٬ دوست احباب کی شرکت٬ مبارکباد و نیک خواہشات کا اظہار۔‏ تفصیلات کے مطابق سابق ممبر ضلع کونسل بزرگ سیاسی وسماجی رہنما چوہدری طارق محمود نے اپنی 71ویں سالگرہ کے موقع پر برادری اور دوست احباب کے اعزاز میں پرتکلف دعوت کا اہتمام اپنی رہائشگاہ پر کیا۔‏ تقریب میں کیک کاٹا گیا۔‏ دعائے صحت و سلامتی کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی٬ امن وامان اور بھائی چارے کی خصوصی دعا علامہ قاضی عبدالرحمن فاروقی نے کروائی۔‏ تقریب میں سابق ایم پی اے شاہد ریاض ستی٬ کوآرڈینیٹر این اے 51 واپڈا کرنل انوار عباسی٬ سابق تحصیل کلرسیداں ناظم ملک سہیل اشرف٬ سابق نائب ناظم تحصیل گوجرخان چوہدری ابرار رشید٬ سرگودھا بھلوال سے چوہدری نثار تارڑ٬ چوہدری امیر افضل٬سابق بلدیاتی نمائندے راجہ صدیق٬راجہ شوکت جنجوعہ٬ راجہ عامر مظہر٬راجہ فیاض٬ راجہ ظفر محمود٬ عبدالحمید مغل٬راجہ عبدالکریم ناز٬ چوہدری ارشد٬ ملک طیب اعوان٬ محمد رفاقت٬ چوہدری شاہین٬ ڈاکٹر عارف قریشی٬ شیخ خورشید٬ عبدالروف بٹ٬چوہدری اخلاق٬ ماسٹر چوہدری عبدالمجید٬ چوہدری ابرار حسین٬ نمبردار انتظار حسین کیانی٬ راجہ اخلاق جنجوعہ٬ نمبردار صابر کیانی٬ ہمایوں کیانی٬ راجہ اشفاق٬ چوہدری عاشق ٬ راجہ شاہد جنجوعہ٬ چوہدری اشتیاق٬چوہدری نعیم بنارس٬ راجہ اشفاق ایڈووکیٹ٬مدثر بھٹی ایڈووکیٹ٬ ڈاکٹر عاطف مبین٬مسعود بھٹی٬ راجہ کامران ملنگی٬ ماسٹر ممتاز علی راجہ٬ حاجی اظہر٬راجہ ارشد٬ راجہ علی عمران٬صوبیدار شبیر٬ چوہدری خضر٬ خان عثمان٬ چوہدری ساجد٬ چوہدری زیاد الحسن٬ راجہ توصف حسن٬ راجہ بلال حسن٬ طاہر محمود و دیگر شریک تھے۔‏ صحافی برادری میں کلرسیداں سے اکرام الحق قریشی٬ راجہ سعید٬ عابدزاہدی٬ کہوٹہ سے راجہ عمران ضمیر٬ کبیر جنجوعہ٬ چوکپنڈوڑی شاہ باغ راجہ غلام قنبر٬راجہ راشد سلطان ٬ راجہ نوید منور٬ بدر بشیر بدر٬ چوہدری جواد مجیداور اویس کیانی بھی موجود تھے۔‏ چوہدری طارق محمود انکے فرزندان اور قریبی عزیزوں نے مہمانوں کا استقبال بھی کیا اور رخصت بھی۔‏ چوہدری طارق نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔‏