زیورات اور قیمتی سامان چوری کرنے والے خواتین کا گروہ پکڑا گیا

گوجرخان (پنڈی پوسٹ نیوز) تھانہ جاتلی کی حدود کرنب الیاس میں مقامی افراد نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے خواتین کے ایک گروہ کو ٹریس کر لیا جو کہ مانگنے کے بہانے مختلف گھروں سے زیورات اور دیگر قیمتی سامان چوری کر رہا تھا۔ یہ واقعہ مقامی لوگوں میں تشویش کا باعث بنا، جس کے نتیجے میں انہوں نے متحرک ہو کر خواتین کے اس گروہ کو گاؤں کے اندر ہی پکڑ لیا۔


ذرائع کے مطابق، یہ خواتین کا گروہ حصال شریف کے قریب جھگیوں میں رہائش پذیر ہے، اور انہوں نے گھروں میں مانگنے کے بہانے قیمتی سامان چوری کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا۔ ندیم الرحمن شہید پریس کلب سکھو کے صدر راجہ ایوب منہاس کی بروقت کارروائی اور سی سی ٹی وی کی نگرانی کی بدولت یہ خواتین قانون کے شکنجے میں آ گئیں۔ واقعہ کی اطلاع ایس ایچ او تھانہ جاتلی کو کر دی گئی ہے


پکڑی جانے والی خواتین کو مقامی افراد تھانہ جاتلی پولیس کے حوالے کرنے کے لیے لے جا رہے ہیں جہاں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ مقامی افراد نے اس واقعے کے بعد اپنی حفاظت کے تئیں مزید محتاط رہنے کی ضرورت محسوس کی ہے، اس واقعے نے جرم کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے، جس کے تحت مقامی کمیونٹی کے اتحاد کی اہمیت اب پہلے سے زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں