اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو جون کے بعد لیٹ فیس اور بھاری جرمانے سے خبردار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے زائد المیعاد اسمارٹ شناختی کارڈز کی فوری تجدید کرائیں، بصورت دیگر جون کے بعد لیٹ فیس اور بھاری جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔
نادرا کا کہنا تھا کہ قانون کے تحت کارڈ کی میعاد ختم ہونے کے بعد تجدید پر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے، جو فی الوقت عوامی سہولت کے پیشِ نظر نافذ نہیں ہے، تاہم جون کے بعد اس پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔