ریونیو عدالتوں کے زیرِ التواء کیسز جلد نمٹانے کیلئے اہم اجلاس،افسران کو ہدایات جاری

(پنڈی پوسٹ نیوز)ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم ٹیم کے ساتھ اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں ریونیو عدالتوں میں زیرِ التواء کیسز کے جلد از جلد نمٹانے اور کیسز کی مؤثر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں دونوں سرکل ریونیو افسران (CROs) اور تمام ریڈرز بھی موجود تھے۔ متعلقہ افسران و عملہ کو ریونیو کیسز کے بروقت اور مؤثر تصفیے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔