ریسکیو 1122 کی 6 ستمبر پر شہید کاشف انار عباسی کی قبر پر حاضری پھولوں کی چادر چڑھائی۔

مری(اویس الحق سے)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری نے چھ ستمبر کو یوم دفاع کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوے گکھڑ پلازہ راولپنڈی آتشزدگی میں شہید ہونے والے فائر فائٹر کاشف انار عباسی کی قبر پر حاضری دی گئی۔

ریسکیو 1122 مری کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی،شہید ہونے والے ریسکیو اہلکار کی قبر پر پھول چڑھائے، انکے ورثاء سے ملاقات کی اور بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی۔

ایسے میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122مری انجینئر کامران رشید نے کہا کہ شہداء ہمارے ہیرو ہیں اور آج کاشف انار عباسی شہید (تمغے شجاعت) کو ہم سے بچھڑے 17 سال بیت گئے،وہ 20 دسمبر 2008 کو گکھڑ پلازہ کی آتشزدگی کے دوران پلازے میں پھنسے لوگوں کو بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کی تھی۔

انھوں نے کہا کہ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز)کی ہدایت پر شہداء کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے اُنہیں تمام ریسکیورز کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔ریسکیو 1122 مری کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ مری میں قائم تمام ریسکیو اسٹیشنوں پر فاتحہ خوانی اور تعزیتی سیمینار بھی منعقد کیے گئے اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔