روات ہسپتال کا نام حمزہ شہید سے منسوب کرنے کا مطالبہ

صدر مملکت آصف علی زرداری کی توپ مانکیالہ میجر حمزہ اسرار شہید کے گھر آئے اور انہوں نے شہید کو خراج تحسین پیش کیاصدرآصف علی زرداری نیمیجر حمزہ اسرار شہید کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اِظہار تعزیت کی انہوں نے میجر حمزہ اسرار کی وطن کیلئے خدمات، عظیم قربانی پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا۔

میجر حمزہ شہید نے فتنہ خوارج کیخلاف شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں بھرپورکارروائی کرتے ہوئے آپریشن کے دوران 6سے زائد جہنمی کتوں کو جہنم واصل کردیالیکن دوران آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں فرینٹئر فورس سے تعلق رکھنے والے میجر حمزہ اسرارشدید زخمی ہوئیشام سات بجکر پینتیس منٹ پر کیپٹن اسامہ کیساتھ مزید فورس مدد کے لیے گئی

تو میجر حمزہ شدید زخمی حالت میں بھی لڑتے ہوئے شہید ہوگے تھیانکی شہادت کو کئی روز گزر چکے ہیں لیکن اب تک انکی قبر پر فاتحہ خوانی والے لوگوں کا تانتا بندھا ہوا ہے

اللہ انکو غریق رحمت کرے میجر حمزہ کے والدین کو جہاں اپنے بچے کی شہادت پر فخر ہیانکی شہادت کو کئی روز گزر چکے ہیں لیکن اب تک انکی قبر پر فاتحہ خوانی والے لوگوں کا تانتا بندھا ہوا ہے

اللہ انکو غریق رحمت کرے میجر حمزہ کے والدین کو جہاں اپنے بچے کی شہادت پر فخر ہے وہاں وہ اس بات کے متمنی ہیں کہ روات THQکو نہ صرف انکے بچے میجر حمزہ شہید کے نام سے منسوب کیا جائے بلکہ اسکو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

روات ہسپتال اس وقت تقریبا مکمل ہوچکا ہے لیکن شائید وہ سیاسی چپقلش کی نظر ہوچکا ہے اس لیے کوئی اسکی آواز بلند نہیں کر پا رہا ہے لیکن اب اس حوالہ سے بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوئے حلقہ PP9کے ممبر صوبائی اسمبلی شوکت بھٹی جنہوں نے روات ہسپتال کے حوالہ سے اسمبلی میں ایڈجرنمنٹ جمع کروادی ہیراقم کی شوکت بھٹی سے ٹیلی فونک بات چیت کیساتھ ساتھ سابق چیئرمین یوسی ساگری راجہ شہزاد یونس اور حافظ عادل کیساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی

جس میں انہوں نے روات ہسپتال کے حوالہ سے بتایا کہ انکی منسٹر C&Wنے جب راولپنڈی وزٹ کیا تھا تو روات ہسپتال کو ایک ماہ کے اندر اندر شروع کرنے کا یقین دلایا تھا تاہم کچھ محکمانہ تبادلوں کی وجہ سے معاملہ وقتی طور پر لٹک گیا روات ہسپتال کے لیے فنڈز جو چاہیے تھا

بقول MPAصاحب کہ وہ بھی ریلیز کردیا گیا تھا روات ہسپتال اور مندرہ گرلز کالج کی اپرول لاہور گئی ہے ابھی تک واپس نہ آئی ہے گوجرخان اور مندرہ سے پنڈی ریفر ہونے والے سیرئیس مریض راستے میں ہی دم توڑ دیتے ہیں روات ہسپتال نہ صرف روات اور گرد نواح کے عوام کے لیے ضروری ہے

بلکہ اس سے گوجرخان مندرہ جاتلی تک کے عوام کی ضرورت ہے اور یہ ضرور بنے گا ویسے بھی یہ پروجیکٹ پنجاب حکومت کا ہے اب ممبر صوبائی اسمبلی نے اس پر آواز بلند کردی ہے

تو مجھے امید ہے کہ وزیر اعلی پنجاب عوامی ویژن کے دعوے کو پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہوئے اسے نہ صرف جلد از جلد شروع کروائینگی بلکہ قوی امید ہے کہ انشائاللہ اسکا نام میجر حمزہ شہید کے نام پر ہوگا اگر اس میں کوئی رکاوٹ آڑے آتی ہے توراجہ پرویز اشرف جو صدر مملکت کیساتھ تشریف لائے تھے

انکا کام ہے کہ ان ہرڈلز کو دور کرکے اس عوامی منصوبے کو نہ صرف جلد از جلد شروع کریں بلکہ اسکا نام میجر حمزہ شہید کے نام پر رکھیں اب تو اس ہسپتال کو میجر حمزہ شہید کے نام سے منسوب کرنے کی مہم سوشل میڈیا پر زور پکڑ چکی ہے میجر حمزہ کی شہادت صرف توپ مانکیالہ کے لیے ایک اعزاز نہیں تھا

بلکہ پورا پوٹھوہارانکی شہادت پر فخر محسوس کررہا ہے الحمد للہ انہیں اللہ نے شہادت کے بعد دنیاء میں بھی اس عزت سے نوازا جسکا خواب تو بڑے سے بڑے بادشاہ دیکھتے ہیں لیکن اسکی تعبیر قسمت والوں کو ملتی ہے

راقم دست بدستہ صدر پاکستان جناب آصف زرداری وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سمیت ڈی جی آئی ایس پی آر سے درخواست گزار ہے کہ نہ صرف روات ہسپتال کو جلد قز جلد شروع کیا جائے بلکہ اسکا نام بھی میجر حمزہ شہید کے نام پر منسوب کیا جائے اور عوام علاقہ کی خواہش کیساتھ ساتھ شہید کے والدین کی خواہش کو پورا کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں