روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ روات کے نواحی علاقے ڈھوک چوہان میں ڈکیتوں کا راج دن دیہاڑے موٹرسائیکل نوجوان کو لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ روات کے علاقے ڈھو ک چوہان جو کہ یونین کونسل تخت پڑی کا ایک گاؤں ہے آج کی دن دیہاڑے موٹر سائیکل سوار وارداتیں کرتے ہیں گزشتہ روز جاوا کے رہائشی کو ڈھوک چوہان چوک میں قیمتی موبائل فون اور نقدی سے محروم کردیا گیا واضح رہے کہ اس علاقے میں پنجاب پیٹرولنگ پولیس گشت کرتی ہے لیکن اس کے باوجود ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ میں سخت تشویش پائی جاتی ہے اہلیان علاقہ نے راولپنڈی پولیس کے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
180