راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی چکری روڈ پر حادثہ 9افراد زخمی۔تفصیلات کے مطابق چکری روڈ پرالحرم سٹی کے نزدیک موہڑہ شریف گاؤں کے سامنے گاڑی ٹائر پھٹنے سے حادثہ کا شکار ہو گئی جس میں سوار 9افراد الیاس ولد غلام مصطفی‘غلام مرتضی ولد محمد خان‘حسنین ولد لعل بیگ‘احمد ولید ولد عبدالقیوم‘شہناززوجہ آصف‘محمد فیاض ولد مختیار‘غلام سگراں‘زیتون زوجہ اخترتنویر ولد یوسف زخمی ہو گئے جن کو ڈسٹرکٹ ہسپتال اور بے نظیر ہسپتال شفٹ کر دیا گیا۔