راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی کے مضافاتی علاقوں روات جھٹہ ساگری مندرہ کلیام کے علاقوں میں سی پی او راولپنڈی کے حکم پر کریک ڈاون کرکے کے بند کی گئی میں غیر قانونی تیل ایجنسیاں دوبارہ سے کھل گئی ہیں جبکہ انکی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے یہ تیل ایجنسیاں نہ صرف کم مقدار کا پیمانہ استعمال کرتی ہیں بلکہ انکے پاس ناقص سمگل شدہ ایرانی تیل بھی وافر مقدرا میں موحود ہوتا ہے جبکہ انہوں نے باقاعدہ فلر لگا کر کام شروع کررکھا ہے
ذرائع کے مطابق متعدد ایسی ایجنسیاں جو پہلے حفاظتی اقدامات کی عدم موجودگی، آگ لگنے کے خطرات اور دیگر سنگین وجوہات کی بنا پر ضلعی انتظامیہ اور سی پی او راولپنڈی کے حکم پر سیل کر دی تھیں، اب دوبارہ کھل چکی ہیں اور بلا خوف و خطر اپنا کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں۔عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے مال زر کی حوس میں خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں فوری طور پر ان غیر قانونی ایجنسیوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے بند کیا جائے