راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) خدمت آپ کی دہلیز پر کے نام سے متعارف کرائی گئی ایپ اور پنجاب میں شروع کیے جانے والے صحت و صفائی کے خصوصی پروگرام پر عمل درآمد کے لئے تیاریاں زور و شور کے ساتھ شروع ہو گئی ہیں۔ ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور طارق نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت راولپنڈی میں شہریوں کو خصوصی ایپ کی سہولت حاصل ہوگی اور وہ اپنے علاقے گلی محلے اور کہیں بھی گندگی اور آلودگی کی شکایت بذریعہ ایپ منظر عام پر لا سکیں گے جس پر فوری کاروائی کرکے شہریوں کا مسئلہ بلاتاخیر حل کیا جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے اس پروگرام کے تحت صحیح معنوں میں خدمت عوام کی دہلیز تک پہنچ گئی ہے اور کسی درخواست یا فون کے بغیر محض ایک کلک سے عوامی مسائل فوری طور پر حل ہوں گے۔ اللہ پاک سب کے لئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بھرپور تیاری میں ہے اور کمپنی کا فیلڈ مینجمنٹ سٹاف راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں موجود رہ کر صرف ایک اعلیٰ معیار یقینی بنائے گا اور اس ضمن میں عوامی شکایات پر بلاتاخیر کاروائی کی جائے گی۔
اہم خبریں
جی،پی،او چوک مال روڈ مری کی مرکزی جامع مسجد میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
جہلم پولیس کی اہم کاروائی قیسو گینگ کے تین ارکان گرفتار چوری شدہ سامان اور نقدی برآمد
جہلم پولیس نے ایمرجنسی 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا
ملک وقوم کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے عوامی مسائل کا ادراک ہے اور ان کے حل کے لیے کوشاں ہیں: سابق ایم این اے منصور حیات خان اور سابق ایم پی اے عمارخان کا ٹھٹہ خلیل ٹیکسلا میں تقریب سے خطاب
ایبٹ آباد:خیبرپختونخوا پولیس میں تین افسران کے تبادلے اور تقرریاں
پاکستان اور چین کی افواج حقیقی معنوں میں برادر فوجیں ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
آپریشن مہادیو کی ہمارے نزدیک کوئی اہمیت نہیں، بھارتی وزیر داخلہ کا بیان کہانیاں ہیں: پاکستان
سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی کار 10 دن بعد کاک پل سے برآمد، کرنل اسحاق کی بیٹی کی تلاش جاری
جہلم پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
پنڈی پوسٹ کی خبر پر فوری ایکشن، کینٹ بورڈ نے مال روڈ انڈر پاس راولپنڈی کے 9 مین ہول دوبارہ نصب