راولپنڈی ( پنڈی پوسٹ نیوز) کمشنر راولپنڈی نے راولپنڈی ڈویژن کے تمام 6 اضلاع کی 24 تحصیلوں میں نئے ستے سہولت بازار قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ان کیلئے 3 سے 5 کنال سرکاری کی نشاندھی کر کے باقاعدہ مختص کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ، کمشنر عامر خٹک نے کہا کے ستے سہولت بازار وزیر اعلیٰ مریم نواز کے فلیگ شپ پر اجیکٹ ہے
جس میں تمام اشیائے خوردو نوش سبزیاں پھل اوپن مارکیٹ سے سستے دستیاب ہوں گے ، یہ احکامات انہوں نے گزشتہ روز سہولت بازاروں کے قیام بابت منعقدہ خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے جاری کئے ، اجلاس ڈویژن کے تمام چھ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز بھی شریک تھے۔ کمشنر نے کہا، سہولت بازار عوام کو مناسب قیمتوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کا ذریعہ بنیں گے
یہ بازار عام مارکیٹ میں قیمتوں کے استحکام میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔ سہولت بازار وزیر اعلیٰ پنجاب کا فلیگ شپ منصوبہ قرار دیا گیا ہے ، اس منصوبے کا مقصد روز مرہ کی اشیائے خوردونوش کو سستی قیمتوں پر فراہم کرنا ہے
سالانہ ترقیاتی پروگرام 2025 میں پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے لیے فنڈز مختص کر دیے گئے ہیں، منصوبے کی بر وقت تکمیل کے لیے ضروری مالی وسائل فراہم کر دیئے گئے ہیں۔ اجلاس میں کمشنر آفس کے اعلیٰ افسران اور مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی، جہلم ، مری ، ایک اور چکوال کے ڈپٹی کمشنر ز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔