راولپنڈی میں تیز رفتار ڈمپر نے 2 موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی۔
راولپنڈی ڈھوک سیداں روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار لڑکی جاں بحق اور اسکے والد شدید زخمی ہوگئے۔
جاں بحق لڑکی کی شناخت کائنات اور والد کی عطر خان کے ناموں سے ہوئی، واقعے کے بعد ڈرائیور ڈمپر چھوڑ کر فرار ہو گیا جسے پولیس نے قبضہ میں لے لیا۔
حادثے میں 18 سال کی لڑکی جاں بحق ہوگئی جبکہ موٹر سائیکل سوار باپ اور بیٹی شدید زخمی ہوگئے۔
حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔ پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔