329

راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہسپتال میں صحافیوں کیلئے الگ کاؤنٹر قائم

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ )راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی کوششیں رنگ لے آئیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راولپنڈی میں صحافیوں کے لیے الگ کاؤنٹر قائم کردیا گیا ہے جس کا افتتاح ایم ایس ڈی ایچ کیو راولپنڈی ڈاکٹر فرزانہ ظفر اور آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک نے کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ عرصہ میں راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام پریس کلب راولپنڈی کیمپ آفس میں میڈیکل کیمپ لگایا گیا تھا جس میں بطور مہمان خصوصی ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راولپنڈی ڈاکٹر فرزانہ ظفر نے شرکت کی تھی اور صحافیوں کے لیے الگ کاؤنٹر بنانے اور صحافیوں کو طبی سہولتیں دینے کا اعلان کیا تھا گزشتہ روز راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک کی قیادت میں آر آئی یو جے کے وفد نے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی ڈاکٹر فرزانہ ظفر سے ملاقات کی

وفد میں آر آئی یو جے کے سنیر نائب صدر راجہ بشیر عثمانی ممبر ایگزیکٹو باڈی غفران چشتی،گل قیصر اور حمید عباسی شامل تھے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر فرزانہ ظفر نے کہا کہ ہمیں صحافیوں کی علاج معالجے کے لیے درپیش مشکلات کا احساس ہے ہم چاہتے ہیں باہم مشاورت سے صحافیوں اور ان کی فیملی کے علاج کے لیے بہتر انداز میں کام کیا جائے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں صحافیوں کے تمام میڈیکل چیک کیے جاہیں گے اگر کسی کو ضرورت ہو گی تو میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا جائے گا ٹیسٹ کرانے پر اگر کوئی بیماری ظاہر ہوتی ہے تو اس کا علاج کیا جاے گا

ہم نے یہاں ہسپتال میں صحافیوں کے لیے الگ سے میڈیا کاؤنٹر بنا دیا ہے تاکہ صحافی حضرات باعزت طریقہ سے اس کاؤنٹر پر اپنا اندراج کرا کر متعلقہ ڈاکٹرسے اپنا چیک اپ کروا سکیں صحافیوں کی فیملی کے لیے بھی علاج کی سہولت موجود رہے گی اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک نے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی کا شکریہ ادا کیا

جہنوں نے ہماری درخواست پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں میڈیا کے لیے الگ کاؤنٹر بنا کر صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی ہے اور صحافیوں کے لیے چیک اپ سے لے کر تمام ٹیسٹ کیے جاہیں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی بدحالی میں میڈیا ورکرز کے لیے علاج معالجے کی سہولت کی فراہمی کار خیر کا کام ہے اس وقت سب سے زیادہ مشکلات کا شکار صحافی ہیں ہم کوشش کررہے ہیں کہ صحافیوں کو ان مشکلات میں سہارا دیں ان کی مشکلات کم کریں طارق علی ورک نے جڑواں شہروں کے صحافیوں سے کہا کہ وہ ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی کی طرف سے صحافیوں کو دی گی ان سہولیات سے فاہدہ اٹھائیں اور وقت نکال کر اپنا اور فیملی کا چیک اپ کروائیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں