راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کی ڈکیتی، سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف کارروائیاں،2 گینگز کے 4 افراد گرفتار، 5 مسروقہ موٹر سائیکل، 3 موبائل فون و رقم 66 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد،صادق آباد پولیس نے موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کرکے 4 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم 16 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کیا،
تھانہ صدر واہ پولیس نے سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹرسائیکل، 3 موبائل فونز،نقدی 50 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کیا،زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جاۓ گا،شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے