8

راولپنڈی: پولیس کی منشیات فروش خاتون کے خلاف کامیاب کارروائی

راولپنڈی پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائیوں کے سلسلے میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے تھانہ پیروھائی کی حدود میں منشیات فروشی میں ملوث خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار خاتون کی شناخت (ف) کے نام سے ہوئی ہے، جو علاقے میں منشیات فروشی کے حوالے سے بدنام تھی۔

پولیس حکام کے مطابق، کارروائی اعلیٰ افسران کی ہدایات پر کی گئی، جنہوں نے شہر بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا اور اسے موقع پر گرفتار کر کے تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق، خاتون کے قبضے سے قابل اعتراض مقدار میں چرس برآمد کی گئی ہے، جسے قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس نیٹ ورک کے دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔

راولپنڈی پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ معاشرے کو منشیات جیسے ناسور سے پاک کرنے کے لیے ایسے آپریشنز جاری رہیں گے، اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں