“راولپنڈی میں AM Sports RWP کا شاندار افتتاح، اسپورٹس کمیونٹی کی بھرپور شرکت”

راولپنڈی کی اسپورٹس کمیونٹی کے لیے ایک خوش آئند اور شاندار دن، AM Sports RWP کی گرینڈ اوپننگ نہایت شاندار انداز میں منعقد کی گئی۔ افتتاحی تقریب میں شہر کی ممتاز اسپورٹس شخصیات، کھلاڑیوں اور معزز مہمانوں نے بھرپور شرکت کی اور تقریب کو یادگار بنا دیا۔
تقریب کے برانڈ ایمبیسڈر احسن مشتاقی (AM Brand) نے نوجوانوں میں اسپورٹس کے فروغ کی اہمیت پر روشنی ڈالی جبکہ مالکان راجہ اویس ظفر اور حافظ عزیر شفیق نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ AM Sports کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو بہترین اسپورٹس سہولیات فراہم کرنا ہے۔
تقریب کے معزز مہمانِ خصوصی میں
● مسعود انور (سابق انٹرنیشنل کرکٹر)
● قرار حسین حیدری (ہیڈ کوچ پیرا ماؤنٹ کرکٹ کلب، اسسٹنٹ بیٹنگ کوچ سکھر پیٹریاٹس SPL)
● ثانوبَر گل (PCB لیول کوچ)
● عادل پٹھان (اسٹار آف راولپنڈی)
● مولانا عمر فاروق
کے علاوہ فیصل کیانی، توصیف کیانی، فرقان، نادر، سلمان، راجہ عادل، شیخ صاحب، عمر علی، احسن بھٹی، عبدالباسط بنٹو اور دیگر معزز شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔
شرکاء نے نئے اسپورٹس پروجیکٹ کے آغاز کو سراہا اور اُمید ظاہر کی کہ AM Sports RWP نوجوان کھلاڑیوں کے لیے نئی راہیں ہموار کرے گا۔