صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے دفترمیں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز عبداللہ،سی ای اوہیلتھ،اسسٹنٹ کمشنرزودیگرمتعلقہ افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران راولپنڈی ڈویژن میں کوروناوائرس کے کیسز،شرح اورڈورٹوڈور ویکسی نیشن کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرراولپنڈی نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو کوروناپرقابوپانے کیلئے اقدامات اور ڈورٹوڈورویکسی نیشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پرصوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجا ب بھرمیں کوروناوائرس کے تدارک کے لئے اقدامات کا روزانہ کی بنیادپرجائزہ لیاجارہاہے۔14اگست تک پنجاب کے پانچ بڑے شہروں لاہور،راولپنڈی،ملتان،گوجرانوالہ اور فیصل آبادمیں ریکارڈ ویکسی نیشن کو یقینی بنایاجائیگا۔راولپنڈی کی 70فیصدآبادی کو ویکسین لگانے کاہدف دیاگیاہے۔پانچ شہروں میں یونین کونسلز کیلئے موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوروناکے مثبت کیسزکی شرح میں اضافہ کے باعث عوام ایس اوپیز پرسختی سے عملدرآمدکریں۔صوبہ بھرمیں ویکسی نیشن کے ہدف کو پوراکیاجائیگا۔ڈورٹوڈورویکسی نیشن کے تحت زیادہ سے زیادہ آبادی کو ویکسی نیٹ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔لاہورمیں ڈرائیوتھروویکسی نیشن کے تحت ویکسی نیشن سنٹرزمیں اضافہ کیاجارہاہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کوروناسے بچاؤ کاواحدحل ویکسی نیشن اور ایس اوپیزپر عمل ہے۔انشاء اللہ حکومت کوروناکی چوتھی لہرپربھی قابوپالے گی۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو پنجاب میں کوروناکے کیسز اور ویکسی نیشن کی صورتحال سے آگاہ کیاہے
206