راولپنڈی تیز رفتار ڈمپر نے بزرگ شہری کو کچل ڈالا ،موقع پر جاں بحق

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پشاور روڈ پر ڈمپر ڈرائیور نے راہ گزر کو کچل دیا ،بزرگ شہری موقع پر جاں بحق۔ریسکیو 1122 کے مطابق پشاور روڈ راولپنڈی کوہستان اڈا کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے راہ گزر بزرگ شہری کو برے طریقے سے روند ڈالا جس کے نتیجے میں جہانیاں کے رہائشی 65 سالہ بزرگ جن کی شناخت منیر احمد ولد بشیر کے نام سے ہوئی کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں شدید چوٹیں آئیں اوربزرگ موقع پر دم توڑ گئے۔

دوسری جانب شہرمیں بڑھتے ٹریفک حادثات بالخصوص ہیوی ٹریفک کی وجہ سے جانیں ضائع ہونے کا سلسلہ نہ تھم سکا ،آئے روز ڈمپر اور دیگر ہیوی وہیکلز سے حادثات کے بعد شہری جانوں سے دھو بیٹھتے ہیں مگر انتظامیہ ہے کہ اس حوالے سے کوئی بھی ٹس سے مس نہیں ہو رہا ۔