115

راولپنڈی ،کبوتربازی چھتوں پر پنجرے لگانے کبوتر پالنے پر پابندی عائد

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) اعلی سطح ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اداروں اور عسکری افسران پر مشتمل کمیٹی نے راولپنڈی شہر بھر میں گھروں، پلازوں، مارکیٹوں کی چھتوں پر کبوتروں کے پنجرے، کبوتر بازی کبوتر پالنے پر فوری پابندی لگا دی ہے

پہلے یہ پابندی چکلالہ نور خان ائیر میں پرانے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے چاروں اطراف دو کلومیٹر ایریا پر تھی اب یہ پابندی بڑھا کر ائیرپورٹ چاروں اطراف پانچ کلومیٹر ایریا ڈکلئیر کر دیا گیا ہے جس کی زد میں اب اسلام آباد زیرو پوائنٹ تک اور مکمل غوری ٹاؤن ، کھنہ پل اور تمام ایریاز اور راولپنڈی پورا شہر، چکلالہ اور کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے تمام ایریاز آگئے ہیں

، اس اعلیٰ سطح میٹنگ کے ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس انچارج آپریشن ٹیم طالب حسین نے بتایا کہ چکلالہ نور خان ائیر میں سے کینٹ چوہڑچوک ،مصریال روڈ ،ڈھوک حسو ،لالہ زار،مورگاہ،غوری ٹاؤن اور زیرو پوائنٹ تک تمام علاقے یونین کونسلیں شامل ہوں گی ان تمام پانچ کلومیٹر ایریاز میں تمام کبوتربازوں،کبوترپال،ویلفیئر یونین کو48گھنٹوں میں گھروں کی چھتوں پلازوں مارکیٹوں کی چھتوں سے کبوتروں کے تمام چھوٹے بڑے پنجرے ختم کرنے،کبوتر فروخت کرنے یا شہر سے باہر منتقل کرنے کے ریڈ نوٹس جاری کر دئیے ہیں

جمعرات سےپورے شہر اسلام آباد میں کبوتروں ،پنجروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا جائے گا جسکے دوران تمام پنجرے اور کبوتر ضبط کیے جائیں گے باقاعدہ چالان اور ایک لاکھ تک جرمانے ہوں گے جو ازخود پنجرکو ہٹائے اس کو موقع دیا جائے گا جو نہیں اتاریں گے ان کے چھروں سے پنجرے اتارے جائیں گے آپریشن ٹیم میں گھروں میں داخل ہونے چھتوں پر جانے کے لیے لیڈیز پولیس کو بھی شامل کر لیا گیا ہے آپریشن ٹیم میں چار سے پانچ لیڈیز پولیس شامل ہوں گی جبکہ کبوتر پال ویلفیئر یونین نے اس فیصلہ کو مسترد کر دیا ہے

یونین کے صدر فیاض چودھری اور سیکرٹری رضا خان نے کہا ہے کہ پہلے یہ پابندی دو کلو میٹر ایریا میں تھی جس سے اب پانچ کلومیٹر کر دیا گیا ہے ہم اسے مسترد کرتے ہیں اور اس اقدام کو عدالت میں چیلنج کریں گے کبوترپال 25 ہزار کے قریب چھوٹے بڑے پنجرے ہیں کبوتربازی صدیوں پرانا شوق ہے ہم تین کلومیٹر سے زائد ایریاز سے کبوتر پنجرے نہیں اتارنے دیں گے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں