180

راجہ محمد صدیق امیدوار جموں 6کی چیف الیکشن کمیشن سے ملاقات

مظفرآباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راجہ محمد صدیق امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 39 جموں 6 کی چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر سے ملاقات۔ملاقات میں متا ثر ین منگلا کے ووٹ درج نہ ہونے پر شدید تحفظات کااظہار کیا اور متاثرین منگلا ڈیم کا مقدمہ بھرپور طریقے سے چیف الیکشن کمشنر کے سامنے رکھا میٹنگ میں سیکرٹری الیکشن کمیشن سینیر ممبر الیکشن کمیشن بھی موجود تھے چیف الیکشن کمشنر نے راجہ محمد صدیق کی درخواست پر فوری نوٹس لیتے ہوئے منگلا متاثرین کے معاملات کی یکسوئی کے لیے الیکشن کمیشن آفس مظفر آباد سے ایک سینئر آفیسر کوفوری طور پر پاکستان الیکشن کمیشن میں بھیجنے اور معاملہ کے فوری حل کا حکم صادر فرمایاقبل ازیں آج انھوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سے بھی ملاقات کی اور ان کو متاثرین منگلا ڈیم کے ووٹوں کے اندراج نہ پر آگاہ کیا اور وزیراعظم آزادکشمیر سے مطالبہ کیا کہ وہ چیف الیکشن کمشنر سےاس معاملہ کہ حل کے لیے بات کریں اور متاثرین منگلا کو ان کا بنیادی حق دیں جس پر وزیراعظم آزادکشمیر نے چیف الیکشن کمشنر سے متاثرین منگلا ڈیم کو ووٹوں کے حوالے سے درپیش مسائل کے فوری حل پر زور دیا اور وزیراعظم آزادکشمیر نے آج اسمبلی اجلاس میں متاثرین منگلا کی بھرپور حمایت آور ان کے بنیادی حق کے تحفظ کو یقینی بنانے کا اعلان کیا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں