راجہ محمد سعید کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلر سیداں کے سینئر صحافی جنگ و جیو کے رپورٹر راجہ محمد سعید کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد ، چیئرمین پریس کلب کلر سیداں عابد حسین زاہدی ، صدر پریس کلب کلر سیداں یاسر یاسین ملک ، قیصر اقبال ادریسی ، چوہدری عامر کمبوہ ، راجہ کامران عزیز ، محمد اصغر عباس یوسفزئی نے راجہ محمد سعید کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی ۔