دہشتگردوں کا کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر حملہ

دیر لوئر میں عسکریت پسندوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے گھر کا مین گیٹ، کھڑکیاں اور ایک گاڑی جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔