تفصیلات کے مطابق موہڑہ فاطمہ کے قریب ایک تیز رفتار کیری ڈبہ کے سامنے اچانک بھینس آ گئی، جسے بچانے کی کوشش میں گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 48 سالہ واجد حسین ولد خان بہادر شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی شخص کے جسم پر متعدد خراشیں آئی ہیں اور انہوں نے کمر کے اوپری حصے میں شدید درد کی شکایت کی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئے۔طبی عملے نے زخمی کو جائے وقوعہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔ مقامی پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔