42

دریائے جہلم نہانے پر پابندی دفعہ 144 نافذ خلاف ورزی پر دو افراد گرفتار

دریائے جہلم میں نہانے پر انتظامیہ کی جانب سے پابندی لگاتے ہوئےدفعہ 144 نافذ کی گئی ہے تاکہ قیمتی جانوں کو ڈوبنے سے بچایا جائے خلاف ورزی کی صورت میں کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے تھانہ سٹی نے خلاف ورزی کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا جنکی شناخت عبد الرحمن اور محمد عبد اللہ کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق ملزمان نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جرم کا ارتکاب کیا جسکی وجہ سے انکی گرفتاری عمل میں لائی گئی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں