خدشات کا اظہار سکنہ موہڑہ روپیال،زارا بی بی کی گمشدگی، داماد پر تشدد اور قید کا شبہ

کلرسیداں (یاسر ملک) خدشات کا اظہار سکنہ موہڑہ روپیال کا دعویٰ،زارا بی بی کی گمشدگی، داماد پر تشدد اور قید کا شبہ،

تفصیلات کے مطابق موہڑہ روپیال مسماۃ امتیاز بیگم (زوجہ اجمل علی) نے پولیس کو اپنے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ ان کی بیٹی زارا بی بی صاحب دھمیال میں شادی شدہ ہیں اور ان کا خاوند ضمیر اختر اکثر اوقات ان کے ساتھ تشدد کرتا رہتا ہے۔

امتیاز بیگم کے مطابق 19 ستمبر کو تقریباً دو بجے کے قریب وہ اپنی بیٹی سے ملنے صاحب دھمیال گئیں، مگر ان کے داماد ضمیر اختر نے انہیں گھر کے اندر داخل ہونے سے روک دیا اور واپس بھیج دیا۔انہوں نے کہا کہ وہ گھر واپس آ گئیں اور اس واقعے کے بعد کسی کو اطلاع نہیں دی، مگر اس کے بعد سے ان کی بیٹی سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا اور بیٹی کا موبائل مسلسل بند آ رہا ہے۔

مسماۃ امتیاز بیگم کا کہنا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ ضمیر اختر نے یا تو زارا بی بی کو گھر یا کسی اور جگہ پر بند کر رکھا ہے یا پھر اسے جان سے مار دیا گیا ہے۔