خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میلنگ کاانکشاف،ملزم کے خلاف پیکاایکٹ اور دیگر دفعات کےتحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی این سی سی آئی اے اسلام آباد نے خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میلنگ کے انکشاف کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم ہاشر گل نے متاثرہ خاتون کی ویڈیوز ریکارڈ کر کے واٹس ایپ پر شیئر کیں اور خاتون کے شوہر کو بھی نازیبا مواد بھیج کر متاثرہ خاندان کی عزت و وقار مجروح کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ملزم نے متاثرہ خاتون کو 10 ہزار روپے اکاؤنٹ میں بھیجنے پر مجبور کیا، ملزم سے موبائل فون اور الیکٹرونک ڈیوائسز برآمد کرلیے اور دیگر شواہد بھی قبضے میں لے لیے گئے۔

مزید بتایا گیا کہ ملزم کے خلاف پیکاایکٹ اور دیگر دفعات کےتحت مقدمہ درج کرلیاگیا اور مزید تفتیش جاری ہے.