حکومتی اعلانات کے باوجود آٹے کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)آٹے کی قیمتوں میں کمی، مگر عوامی ریلیف اب بھی محدود۔حکومتی اعلانات کے باوجود آٹے کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں۔تفصیلات کے مطابق تقریباً 20 سے 25 روز قبل آٹے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1500 روپے سے بڑھ کر 2400 روپے تک جا پہنچا، جس نے غریب اور متوسط طبقے کو شدید متاثر کیا۔

تاہم گزشتہ 3 سے 4 دنوں کے دوران آٹے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور 20 کلو آٹے کا تھیلا تقریباً 100 سے 200 روپے تک نیچے آیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ کمی خوش آئند ہے، مگر مہنگائی کے بوجھ کے مقابلے میں یہ ریلیف اب بھی ناکافی ہے۔ جب تک روزمرہ اشیائے خورونوش کی قیمتیں عوام کی پہنچ میں نہیں آتیں، غریب کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔