9

حسن ابدال پولیس نے آتش بازی کا سامان رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

حسن ابدال تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے آتش بازی کا سامان رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، تفصیلات کے مطابق سرچ پارک پکٹ جھاری کس پولیس کی ٹیم نے ضلع ہری پور صوبہ خیبر پختونخواہ کی جانب سے آتی ہوئی ہائی ایس کو روکا ہے تو جس میں سوار شخص محمد لیاقت ولد گل خان سکنہ حاجی آباد تحصیل و ضلع مانسہرہ صوبہ خیبر پختونخواہ کو مشکوک جانتے ہوئے جس کے سامان کی حسب ضابطہ تلاشی لینے پر 25 عدد گولے اور 25 عدد شرنائی برآمد ہوئے ہیں جو کہ مذکورہ شخص اس بابت کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہ کر سکا ،جس پر تھانہ صدر حسن ابدال میں آتش بازی کا سامان رکھنے کا مقدمہ درج کر کے ملزم محمد لیاقت کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں