اٹک/ سٹی حسن ابدال پولیس زیر حراست خطرناک ڈکیت طیب ولد ظاہر شاہ سکنہ ترلانڈی نوشہرہ کو بعد برآمدگی واپس تھانہ لا رہے تھے کہ راستے میں جبلاہٹ پلی پتھر گڑھ کے قریب دو نامعلوم بامسلح اشخاص نے اسلحہ آتشیں سے بنیت قتل فائرنگ کرتے ہوئے ڈکیت طیب کو چھڑا کر مسلسل اندھا دھند فائرنگ جاری رکھتےہوئے بھاگ گئے مزید نفری طلب کرنے پر دوران سرچ آپریشن خطرناک ڈکیت زخمی حالت میں ملا جس نے بتایا کہ ہمراہی ساتھیوں شاہسوار اور فدا کی ہی فائرنگ سے زخمی ہوا پولیس ٹیم نے زخمی کو ہسپتال روانہ کر کے دو ملزمان کی تلاش کا عمل شروع کر دیا۔
ت