مری(اویس الحق سے)یہاں جاری طوفانی بارشوں کے نتیجے میں جہاں متعدد افراد متاثر ہوے ہیں وہاں دھوبی گھاٹ میں ایک انتہائی غریب اور شریف شخص جاوید الف دین جو انتہائی کسمپرسی کی حالت میں ہے اس کا گھر جس کے دونوں جانب برساتی نالہ بہتا ہے بری طرح متاثر ہوا ہے۔
ایسے میں اس کا کہنا ہے کہ اسے اور کوئی بھی مدد کی ضرورت نہیں مقامی انتظامیہ اس کے بوسیدہ مکان کو مزید تباہ ہونے سے بچانے کیلئے صرف اس کے گھر کے دونوں اطراف کی دیواریں پختا کروا دیں تا کہ وہ زندگی کا بقیہ حصہ سفید پوشی اور اطمینان سے گزار سکے۔اہل علاقہ نے اس غریب شخص کی مقامی انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی ہے۔