تھانہ ڈومیلی کے علاقہ پھڈیال کے گاٶں سمبلی راجگان کے قریب جنگل سے نومولود بچہ کی ڈیڈ باڈی برامد ہوٸی،مقامی افراد نے نومولود بچہ کی لاش کو دیکھاتو فوری ریسکیو اور پولیس کو اطلاع کی جس پر ریسکیو 1122کی ٹیم اور تھانہ ڈومیلی پولیس موقع پر پہنچ گٸی،نومولود بچہ کی لاش کو اپنے قبضے میں لےکرمزید تفتیش کاآغازکردیا،نومولود بچہ مردہ حالت میں تھا،ذراٸع کے مطابق بچہ ڈیلیوری کے بعد جنگل میں پھینکا گیا،نومود بچہ کی لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ منتقل کردیاگیا ہے جبکہ ،پولیس نے بھی تفتیش کا آغاز کردیاہے
