جہلم پولیس کی کارروائی چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار نقدی اور سامان مسروقہ برآمد

تھانہ ڈومیلی کی کاروائی،نقب زنی اور چوری متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار،چوری شدہ مال مسروقہ اور نقدی برآمد ملزم سے نقدی 30ہزار روپے،02 عدد سلنڈر،واٹر کولر،ریڑھی،02 عدد چوری شدہ جنریٹر ،04 عدد چوڑیاں اور 01 عدد کڑا مالیتی50 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے،ملزم سے برآمدگی کا کل تخمینه 01 لاکھ 90 ہزار روپے بنتا ہے،
ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی