ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان کی کاروائی،2022 سے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمد تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا،مجرم سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا،
مجرم اشتہاری سال 2022 سے تھانہ پنڈ دادنخان پولیس کو اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا،
مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا جس کو جدید سائنٹفک طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا
