میر پور آزاد کشمیر سے جہلم میں سپلائی کی جانے والی پتنگوں کی بڑی کھیپ برآمد، ملزم گرفتار،نئے ترمیمی کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ملزم گرفتار
تھانہ دینہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم سے پتنگوں کی بھاری کھیپ (305) عدد پتنگیں برآمد کر لی گئی
نئے قانون کے مطابق غیر قانونی طور پر پتنگیں تیار کرنے، ذخیرہ کرنے، سپلائی یا قبضہ میں رکھنے پر بھاری جرمانہ اور 05 سال قید یا اس سے زیادہ کی سزا مقرر کی گئی ہے،
