ڈی پی او جہلم کا محکمانہ خود احتسابی کی پالیسی پر سخت ایکشن کرپشن ثابت ہونے پر ہیڈ کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا کرپشن کی شکایت موصول ہونے پر انکوائری کی گئی
انکوائری کے دوران تمام شواہد، بیانات اور ریکارڈ کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا،الزامات ثابت ہونے اور اختیارات کے غلط استعمال کی تصدیق ہونے پر متعلقہ ہیڈ کانسٹبل کے خلاف تھانہ سٹی میں باقاعدہ مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے
محکمہ پولیس میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی کوئی گنجائش نہیں کوئی بھی اہلکار قانون سے بالاتر نہیں عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچانے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی،ڈی پی او جہلم
